۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف سے باب الحسین پہاڑ پور میں قیادت اور بزرگان ملت تشیع کے یکم ربیع اول کو متنازعہ ترمیمی بل کے خلاف اور حقوق تشیع کےلئے اسلام آباد میں ملک گیر اجتماع کے اعلان کے

حوزہ / شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف سے باب الحسین پہاڑ پور میں متنازعہ ترمیمی بل کے خلاف اور حقوق تشیع کے لئے اسلام آباد میں ملک گیر اجتماع کے اعلان کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف سے باب الحسین پہاڑ پور میں قیادت اور بزرگان ملت تشیع کے یکم ربیع اول کو متنازعہ ترمیمی بل کے خلاف اور حقوق تشیع کےلئے اسلام آباد میں ملک گیر اجتماع کے اعلان کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس میٹنگ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، سابق ضلعی صدر مولانا کاظم مطہری، مولانا حسن وحیدی، مولانا حافظ رجب علی، مختلف علمائے کرام، مدارس کے مدرسین، ائمہ جمعہ و الجماعت اور معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

میٹنگ میں متنازعہ ترمیمی بل اور حقوق تشیع کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ میٹنگ کے شرکاء نے قیادت اور بزرگان کے اعلان کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ ترمیمی بل اور حقوق تشیع کے لئے قیادت اور بزرگ علمائے کرام کے ملک احتجاجی اجتماع میں بھرپور شرکت کریں گے اور ڈیرہ اسماعیل خان سے شرکت قابل ذکر ہو گی۔

ڈیرہ اسماعیل خان سے ملک گیر احتجاجی اجتماع میں شرکت کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے تمام شرکاء میٹنگ نے متفقہ طور پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی زیر سرپرستی میں انتظامی کمیٹی، رابطہ مہم کمیٹی، ٹرانسپورٹ کمیٹی سمیت مختلف کمیٹیاں تشکیل دی۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: قیادت اور بزرگان دین اپنا حق ادا کر رہے ہیں۔ انشاءاللہ علماء کرام اور مومنین مایوس نہیں کریں گے۔ملک گیر احتجاجی اجتماع میں بھرپور شرکت کر کے بزرگان کے ساتھ وفاداری کا ثبوت دیں۔ متنازعہ ترمیمی بل ملک میں فرقہ واریت، مذہبی شدت پسندی اور منافرت کا باعث بن رہا ہے۔ اس بل کی وجہ سے صرف ملت تشیع ہی نہیں بلکہ ہر فرقہ کے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ اس متنازعہ ترمیمی بل کو تمام مسالک کے جید علماء کرام مسترد کر چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: مٹھی بھر شدت پسندانہ سوچ کے حامل لوگ مذموم سازش کے تحت وطن عزیز میں منافرت پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں۔ انشاءاللہ اس بل کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور حقوق تشیع کے لئے قیادت اور بزرگ علماء کے ساتھ ہر قسم کی قربانی دینے کے تیار ہیں۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے شرکاء کو قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی صدارت میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلہ جات اور یکم ربیع الاول کو ملک گیر احتجاجی اجتماع کے حوالے سے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔

تمام شرکاء نے یقین دہانی کرائی کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے یکم ربیع الاول کے ملک گیر احتجاجی اجتماع میں شرکت کریں گے اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی قیادت میں قافلے روانہ ہوں گے اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ہزاروں کی تعداد میں علماء، ائمہ جمعہ و الجماعت اور مومنین شرکت کریں گے۔

حقوق تشیع کے لئے قیادت اور بزرگ علماء کے ساتھ ہر قسم کی قربانی دینے کے تیار ہیں

حقوق تشیع کے لئے قیادت اور بزرگ علماء کے ساتھ ہر قسم کی قربانی دینے کے تیار ہیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .